اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

14 May 2025
14 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے، 200 سے زائد پوائنٹس کم ہو کر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج مثبت زون میں واپس آ گئی، 500 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 19 ہزار 157 پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا، تاہم کاروباری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس 39 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 536 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1278 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 575 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، سٹاک مارکیٹ میں آج 31 ارب 98 کروڑ 73 لاکھ 28 ہزار 508 روپے مالیت کے 27 کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار 579 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے