اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

13 May 2025
13 May 2025

(لاہور نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اوگرا نے مئی کے لیے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.79 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔

اسی طرح اوگرا نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.71 ڈالر فی ایم بی ٹی یو سستی کی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 10.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

واضح ہے کہ اپریل میں سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت بالترتیب 13.47 اور 12.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے