اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چینی فی کلو 175روپے فروخت کرنے پر اسحاق ڈار نے نوٹس لے لیا

14 May 2025
14 May 2025

(لاہور نیوز) اوپن مارکیٹ میں چینی فی کلو 175روپے فروخت کے معاملہ پر ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے نوٹس لے لیا۔

وفاقی دارالحکومت میں اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں بارے اجلاس ہوا، شوگر ملز ایسوسی ایشن کو اجلاس میں مدعو کیا گیا، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر نوٹس لیتے ہوئے شوگر ملز نمائندگان کو چینی کی قیمتوں کو کم کرنے کے احکامات دیئے۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی کے فی کلو ایکس مل ریٹس کوفوری 154سے 159 پر کیا جائے، انہوں نے صوبوں کو چینی کی قیمتوں بارے تعمیل کرنے کے احکامات دیئے۔

آخر میں اسحاق ڈار کو شوگر ملز ایسوسی ایشن نے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور تنازع کو حل کروانے کو سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے