اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی قسط موصول

14 May 2025
14 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کر دیئے، آئی ایم ایف کی جانب سے ای ایف ایف پروگرام کی دوسری قسط جاری کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان  نے عالمی مالیاتی ادارے سے رقم موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی رقم 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ذخائر میں شامل کی جائے گی۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ  نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9 مئی کو دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے