اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نو مئی کے آٹھ مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

12 May 2025
12 May 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کیلئے دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر ہو گئی۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 15 مئی کو سماعت کرے گا، عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل کیلئے طلب کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، جناح ہاؤس، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت آٹھ مقدمات میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے