اپ ڈیٹس
  • 280.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.20 قیمت فروخت : 39.27
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 315.03 قیمت فروخت : 315.59
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.60 قیمت فروخت : 375.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.38 قیمت فروخت : 182.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.21 قیمت فروخت : 202.57
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.07 قیمت فروخت : 75.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.18 قیمت فروخت : 77.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.98 قیمت فروخت : 918.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 343000 دس گرام : 294100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 314414 دس گرام : 269590
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3475 دس گرام : 2983
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں دو ججز کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا

09 May 2025
09 May 2025

(لاہور نیوز) مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا۔

اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی درخواستوں میں کسی غلطی کی نشاندہی نہیں کی گئی، ججز کا اختلافی نوٹ میں کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے صرف مختصر حکمنامے پر نظرثانی دائر کی تھی، تفصیلی فیصلہ آئے 7 ماہ گزر چکے ہیں اور دونوں جماعتوں نے تفصیلی فیصلہ چیلنج نہیں کیا۔

اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے فریق نہ ہونے کا نکتہ ہی اٹھایا، اس اعتراض کا جواب تفصیلی فیصلے میں دیا جاچکا ہے اور فیصلے میں ووٹرز کے حقوق کے تحفظ کے زیادہ وسیع مسئلے پر بھی بات کی گئی ہے۔

ججز  نے کہا کہ بینچ کی تشکیل پر بھی ہمارے تحفظات موجود ہیں اور مصنف جج سمیت اصل بینچ کے 5 ممبران کو شامل نہیں کیا گیا، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن میں حکومت اور سیاسی جماعتوں کی اکثریت ہے۔

دونوں ججز  نے 6 مئی کے مختصر آرڈر پر بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ تھا کہ ہماری رائے حتمی فیصلے میں گنی جائے گی، نہایت احترام کے ساتھ ہم اس آبزرویشن سے متفق نہیں لہٰذا مخصوص نشستوں پر نظرثانی درخواستیں ہم خارج قرار دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں کو باضابطہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں، مذکورہ فیصلے میں پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کے لیے اہل قرار دیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے