اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 14 ملزمان پکڑ لئے

12 May 2025
12 May 2025

(شہباز خان) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 14 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں منڈی بہاؤالدین، کراچی، اسلام آباد، حب، پشاور، لاہور، سارانان، چمن اور کیچ میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 9 کارروائیوں کے دوران 1943.706 کلو گرام منشیات پکڑی گئیں جن میں 1904 کلو 800 گرام چرس، 20 کلو افیون، 12 کلو ہیروئن اور 6 کلو 200 گرام آئس شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان  نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے