اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ: ججز کی موسم گرما کی چھٹیوں میں کمی

09 May 2025
09 May 2025

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کیلئے موسم گرما کی چھٹیوں میں کمی کر دی گئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہدایات جاری کر دیں۔

چھٹیوں میں کمی کے اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ ججز صرف ایک ماہ کی چھٹیاں کر سکیں گے، سپریم کورٹ ججز باری باری ایک ماہ کی چھٹی کر سکیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ ججز 16 جون سے 8 ستمبر کے درمیان چھٹیاں لے سکیں گے، 15 دن کیلئے ججز مرضی کے سٹیشن پر بھی کام کر سکیں گے۔

سپریم کورٹ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئینی بنچ میں شامل ججز کی چھٹیاں مقدمات کی مصروفیات سے مشروط ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے