اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا: مریم نواز

10 May 2025
10 May 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

انہوں  نے کہا ہے کہ پاک سرزمین کے سپاہیو! تمہیں سلام ہو، تمہارے جذبے کو سلام ہو، تمہاری غیرت کو سلام ہو، سلام ہے ان محافظوں کو جنہوں نے صرف گولی سے نہیں بلکہ غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص جوابی کارروائی نہیں یہ آپریشن تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، امن کے لیے خاموش تھے، جب دشمن نےحد پار کی تو پاکستان نے صبر کو حکمت میں بدلا اور کڑی ضرب لگائی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ امن کے خواہاں ضرور ہیں مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں ضرب ہوتا ہے، پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سے نہیں شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے