اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جارحیت کا جواب دینے کیلئے 200 فیصد تیار ہیں: خواجہ آصف

09 May 2025
09 May 2025

(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سلامتی پر کوئی دباؤ قبول نہیں، جارحیت کا جواب دینے کیلئے 200 فیصد تیار ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں ہے جس کے ساتھ ہمارے رابطے نہیں ہیں، ایران، سعودیہ، قطر اور چین کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہیں، ایک دو ملکوں  نے ہلکی پھلکی بھارت کی حمایت کی ہے باقی سارے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں یا پھر نیوٹرل ہیں۔

انہوں  نے کہا ہے کہ ڈرون حملے ہماری لوکیشنز کو  جانچنے کیلئے تھے، آئندہ چند روز بتائیں گے کہ ہماری بہادر افواج کس طرح ملک کا دفاع کر سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ ان کے قریب ترین حلیف بھی نہیں کھڑے، ہم  نے بھارت کے 5 جہاز گرائے ہیں جو جنگی تاریخ میں سنگ میل ہے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ پاکستان کی فوج جوابی پوزیشن میں ہے، ہماری افواج کی جوابی کارروائی دن رات جاری ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سلامتی کے معاملے میں کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم بالکل مطمئن رہے، ہم کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے 200 فیصد تیار ہیں، تاہم پاکستانی افواج بھارت کی طرح اپنی جوابی کارروائی میں بھارت کے سویلینز کو نشانہ نہیں بنائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے