
09 May 2025
(لاہور نیوز) پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں لاہور پولیس کے اہلکاروں اور ماتحت افسران کی چھٹیاں بند کر دی گئیں۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں، تمام افسران اور اہلکاروں کو اپنے دفاتر اور پولیس لائنز میں رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز اور انویسٹی گیشن کو بھی اہلکاروں اور ماتحت افسران کی چھٹیاں بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق موجودہ حالات کے تناظر میں افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں بند کی گئی ہیں۔