اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موجودہ حالات میں سفارتی کوششوں سے مطمئن نہیں ہوں: مولانا فضل الرحمان

09 May 2025
09 May 2025

(لاہور نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سفارتی کوششوں سے مطمئن نہیں ہوں، پاک افواج بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان  نے کہا ہے کہ ہندوستان  نے ہماری مساجد اور مدارس کو نشانہ بنایا، آج جمعہ کو ہم  نے ملک بھر میں یوم دفاع وطن منانے کا فیصلہ کیا، 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہو گا جس میں پاکستان کے موقف کو اجاگر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر جنگ کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے کو روکنے کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہئیں۔

مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ شہری دفاع کیلئے انصار السلام کے کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے، ان حالات میں ایک ہی قومی بیانیہ ہونا چاہئے، قوم پاک فوج  کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا غزہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، لوگ بے گھر ہیں، یہ وقت ملک کے دفاعی اداروں کو مضبوط کرنے کا ہے، ہم دفاعی اداروں کو مضبوط کریں، ملک کی وحدت کے لئے ہم ایک ہیں، یہ جنگ ہے، جنگ میں پھول نہیں آگ برستی ہے۔

انہوں  نے مزید کہا ہے کہ بھارت ہمارے خلاف اسرائیلی ہتھیار استعمال کر رہا ہے، وقت آ گیا ہے کہ ہم ان دونوں کیخلاف ایک ہی لب و لہجہ اختیار کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے