
09 May 2025
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے آج سے اتوار تک وقفے وقفے سے بارش برسنے کے امکانات ظاہر کر دیئے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر لاہور کا موسم خوشگوار، ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کی اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔