اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین کپ کوالیفائرز: قومی فٹبال ٹیم بھی ان ایکشن ہوگی

04 Mar 2025
04 Mar 2025

(لاہور نیوز) عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کی طرف سے معطلی ختم ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کو خوشخبری مل گئی، ٹیم رواں ماہ سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے دوران ایکشن میں نظر آئے گی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ ٹیم اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں حصہ لینے کیلئے سعودی عرب کا سفر کرے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر معطلی رواں سال 5 فروری کو اس وقت لگائی تھی جب پی ایف ایف کانگریس ممبران مقررہ معیار کے مطابق آئین میں ترامیم کرنے میں ناکام رہے تھے۔

3 روز قبل لاہور میں منعقدہ پی ایف ایف کانگریس میں ممبران کے درمیان اتفاق رائے کے بعد ضروری آئینی ترامیم منظور کر لی گئیں۔

ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ فیفا نے انہیں باضابطہ طور پر معطلی ختم کرنے سے آگاہ کیا ہے جس کے بعد پاکستان فٹبال کی عالمی سطح پر بحالی کا عمل شروع ہو گیا۔

قومی ٹیم کی صلاحیتوں کا پہلا امتحان اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز سے ہو گا، ایشیائی ایونٹ کے کوالیفائر ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے، گروپ ای میں پاکستان سمیت شام، افغانستان اور میانمار کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائنگ مہم کا آغاز 25 مارچ کو شام کے خلاف میچ سے کرے گا یہ میچ الاحساء سعودی عرب میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے