اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

روہت شرما نے آسٹریلین ٹیم کو شاندار اور سخت حریف قرار دے دیا

03 Mar 2025
03 Mar 2025

(لاہور نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے لیے اپنے مدمقابل آسٹریلین ٹیم کو شاندار اور سخت حریف قرار دیا ہے۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے روہت شرما انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں جیت کے لیے بیٹنگ اور بولنگ یونٹ کے طور پر بہترین کارکردگی دکھانی ہو گی۔روہت شرما کا کہنا تھا کہ ورون چکرورتی کی لینتھ اور سپیڈ وارئٹی شاندار ہے، وہ بڑی وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دبئی کی سلو پچ پر سپنرز ہی میچر ونر ثابت ہو سکتے ہیں۔

بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ورون مخالفین کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں اور بڑے میچز جتوا سکتے ہیں، دبئی میں ٹورنامنٹ سے پہلے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے بھرپور ٹریننگ کی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ہو گا، بھارت کو اپنی حکمت عملی پر قائم رہنا ہو گا، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھارتی مڈل آرڈر نے دباؤ میں اچھی کرکٹ کھیلی۔

روہت شرما نے یہ بھی کہا کہ مڈل آرڈر نے دباؤ میں کارکردگی دکھائی تو مزید مخالفین کو بھی شکست دے سکتے ہیں، دبئی کے 3 میچز میں مختلف حالات میں بیٹنگ اور بولنگ کمبی نیشنز کو آزمایا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے