اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کراچی کی وکٹ ہماری توقعات کے بالکل برعکس تھی: رحمان اللہ گرباز

22 Feb 2025
22 Feb 2025

(ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر رحمان اللہ گرباز نے کہا ہے کہ کراچی کی وکٹ ہماری توقعات کے بالکل برعکس تھی۔

جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے بعد  گفتگو کرتے ہوئے رحمان اللہ گرباز نے کہا کہ بڑی تعداد میں سپورٹ کرنے پر کراچی کے کراؤڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اتنی بڑی تعداد میں کراؤڈ سپورٹ کی توقع نہیں کر رہے تھے، ایسا محسوس ہوا کہ ہم اپنے گھر پر کھیل رہے ہیں۔

افغان بیٹر نے مزید کہا کہ پرامید ہیں کہ ایک دن ہم اپنے ملک میں بھی کرکٹ کھیلیں گے، میچ سب کے سامنے ہے کہ ہم سے کیا غلطیاں ہوئیں۔

رحمان اللہ گرباز نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی وکٹ  ہماری توقع کے بالکل برعکس تھی، ہم تھوڑا سلو وکٹ کی توقع کررہے تھے، ایسی وکٹ کراچی میں پہلی بار دیکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری بولنگ اور بیٹنگ دونوں کافی اچھی ہیں، ابھی 2 میچز ہمارے پاس ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے