اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت سے میچ کا کوئی دباؤ نہیں، بہترین پرفارم کرنے کی کوشش کرینگے: حارث رؤف

21 Feb 2025
21 Feb 2025

(لاہور نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کے فاسٹ باولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں کوئی دباؤ نہیں ہے، بہترین پرفارم کی کوشش کرینگے۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ پاک بھارت میچ کو بھی ایک کرکٹ میچ کی طرح ہی کھیلیں گے،بھارت کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں 2 میچ میں شکست دے چکے ہیں، اس بار بھی بھارت کو شکست دینے کی کوشش کریں گے اور دبئی کی کنڈیشن کو دیکھ کر میچ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ گزرگیا اب بھارت کے خلاف میچ پر فوکس ہے، جو غلطیاں کی تھیں وہ نہ دہرائیں تاکہ ٹورنامنٹ میں آگے جائیں اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مکمل فٹ ہوں، نیوزی لینڈ سے میچ میں 10 اوورز مکمل کیے، انجری تو کسی بھی لمحے ہوسکتی ہے، کوئی چلتے ہوئے گر کر بھی زخمی ہوسکتا ہے، کچھ چیزیں انسان کی اختیار میں نہیں ہوتیں اس لیے ان کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے۔

حارث رؤف نے کہا کہ فخر زمان اور صائم ایوب کے ٹیم میں نہ ہونے سے ٹیم کمبینیشن خراب ہوگیا ہے، البتہ کچھ اچھے پلیئرز ہیں جو بہتر پرفارم کریں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے