اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی میں پہلے میچ کیلئے بالکل تیار اور پرجوش ہیں: انگلش کپتان

21 Feb 2025
21 Feb 2025

(لاہور نیوز) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ ہم پہلے میچ کے لیے بالکل تیار اور پرجوش ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انگلش کپتان نے کہا کہ یہاں ہمیں اچھی ٹریننگ کا موقع ملا، لاہور سے پہلے ابوظبی میں بھی ٹریننگ سیشن کیے۔

جوز بٹلر  نے بتایا کہ جیمی اسمتھ ٹیلنٹڈ پلیئر ہیں، وہ ذمے داری کے لیے تیار ہیں، کپتان  نے کہا کہ وہ اپنی فارم سے مطمئن اور چیمپئینز ٹرافی کے لیے منتظر ہیں، یہاں کنڈیشنز مختلف ہوں گی۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان  نے بتایا کہ پی ایس ایل میں کئی کھلاڑی یہاں کھیل چکے ہیں، انہوں نے اپنے تجربے سے آگاہ کیا ہے، آسٹریلیا پرانا ملک ہے، ایک اچھا میچ ہو گا، جس کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آ کر بہت پُرجوش ہیں، یہ ایک اچھی پچ لگ رہی ہے، ٹرائی سیریز میں یہاں اچھے رنز ہوئے تھے، پچ کو سامنے رکھ کر ہم نے اچھی پلاننگ کی ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے