اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سب سے زیادہ کیچز، کوہلی نے اظہرالدین کا ریکارڈ برابر کر دیا

21 Feb 2025
21 Feb 2025

(لاہور نیوز) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بھارت کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ کیچز کا سابق کپتان اظہر الدین کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

ویرات کوہلی نے جمعرات کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلا دیش کے خلاف میچ کے دوران 43 ویں اوور میں محمد شامی کی گیند پر جاکر علی کا کیچ کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔یہ کوہلی کا ون ڈے کرکٹ میں 156 واں کیچ تھا جس کے ساتھ وہ سابق کپتان محمد اظہرالدین کے برابر پہنچ گئے، محمد اظہرالدین نے 334 ون ڈے میں 156 کیچز کیے تھے جبکہ کوہلی نے اتنے ہی کیچز 298 میچز میں کیے۔

بھارت کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کرنے کی فہرست میں اگلا نمبر سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ہے جنہوں نے اس فارمیٹ میں 140 کیچز کیے تھے۔واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کے پاس ہے جنہوں نے 448 میچز میں 218 کیچز کیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے