اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: بھارت بنگلادیش میچ کے دوران لوگو سے پاکستان کا نام غائب

21 Feb 2025
21 Feb 2025

(لاہور نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی براڈکاسٹ کے دوران لوگو پر پھر تنازع کھڑا ہوگیا، بھارت اور بنگلادیش کے میچ کی براڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہیں لکھا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران براڈکاسٹ میں لوگو پر پاکستان کا نام درج تھا،لوگو پر پاکستان کے نام کی غیر موجودگی کے باعث سوشل میڈیا پر آئی سی سی کو ہدف تنقید بنایا جارہا ہے۔دوسری جانب آئی سی سی نے معاملہ میں تکنیکی خرابی کا اعتراف کرلیا۔

ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ گرافکس کی غلطی تکنیکی وجہ سے ہوئی جو کل سے درست ہوجائے گی، میچ کے دوران اس لوگو کو تبدیل کرنا ممکن نہیں تھا۔خیال رہے کہ آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میچ کی کلپس پر لوگو میں پاکستان کا نام موجود ہے۔ پاکستان کا نام صرف براڈ کاسٹ کے لوگو سے غائب رہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے