
19 Feb 2025
(ویب ڈیسک) ماڈل ٹاؤن کچہری پل سے گر کر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، تیز رفتار موٹرسائیکل سوار بے قابو ہو کر پل کی دیوار سے لگا اور نیچے گزرتی گاڑی پر جا گرا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سوار سر پر چوٹ لگنے سے ہی موقع پر دم توڑ گیا، جاں بحق موٹرسائیکل سوار کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا۔