
(لاہور نیوز) بنگلادیشی صحافیوں کے وفد نے دنیا میڈیا گروپ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔
دنیا میڈیا گروپ کے ایم ڈی نوید کاشف، سی او او دنیا میڈیا گروپ تسنیم عارف اور سینئر سٹاف نے وفد کو خوش آمدید کہا۔
بنگلادیش سے آئے مہمان وفد کو دنیا میڈیا گروپ کے ہیڈ آفس میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا اور آفس میں موجود ٹیکنالوجی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
بنگلادیشی وفد کے اراکین نے جدید انفراسٹرکچر اور تجربہ کار ٹیم کی موجودگی پر دنیا میڈیا گروپ کو نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیاء کا بہترین میڈیا ہاؤس قرار دیا۔
وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے نزدیک پاکستان کی بطور برادر اسلامی ملک بہت اہمیت ہے، انہوں نے اس بات کی توقع کی کہ مستقبل میں دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات مضبوط سے مضبوط ہوں گے۔
وفد کے اراکین کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ جنوبی ایشیاء کی ترقی کے لئے بھی بہت اہم ہیں، انہوں نے بنگلادیش میں حالیہ سیاسی بحران کے دوران بھارتی میڈیا کی منفی رپورٹنگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔