اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جیل حکام نے ہمارے ساتھ گیم کی، اندر بلا کر کہا وقت ختم ہو گیا: سلمان اکرم راجہ

18 Feb 2025
18 Feb 2025

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جیل حکام نے ہمارے ساتھ گیم کی ہے، ہمیں اندر بلا کر کہا گیا وقت ختم ہو گیا ہے، ہم ایک بجے کے یہاں آئے ہوئے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ عمران خان سے انکی بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے، فیملی کے 5 ممبران ملے ہیں، علیمہ خان  نے بتایا بانی کی صحت بلکل ٹھیک ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ راستے روکنا بچگانہ قسم کی حرکت ہے، یہ سمجھتے ہیں اس طرح بانی پر دباؤ ڈالا جا سکتا ہے ان کو لگتا ہے کہ راستے بند کرنے اور ملاقات نہ کرانے سے بانی دباؤ میں آجائیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کو نہیں سمجھ سکے، وہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، عمران خان مضبوط اعصاب کے مالک ہیں وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی اپنے اصولوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آئین و قانون کے مطابق جیل سے باہر آئیں گے، ان کو کوئی آسانی نہیں چاہیے، بانی کی بہنوں نے جو آج بیان دیا ہے اس سے واضح ہے کہ وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں چاہتے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی اصول کی بات کرتے ہیں وہ کہتے ہیں فوج ہماری فوج ہے، بانی کا کہنا ہے دہشت گردی کیخلاف سب کو مل کر چلنا چاہیے، بانی کے ساتھ جو ذاتی طور پر ہو رہا ہے اس پر وہ جس بھی شخصیت کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے وہ حق بجانب ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ عوام جن مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اس پر اپوزیشن جماعتوں سے بات کرتے رہیں گے، ہماری اپوزیشن جماعتوں سے ملاقاتیں اچھی رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے