
18 Feb 2025
(لاہور نیوز) وکیل پاکستان تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف سیاست سے آؤٹ ہو چکے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ نارووال میں سرکاری خرچے پر جلسہ کیا گیا، یہ ڈرے ہوئے ہیں، عالیہ حمزہ کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سیاست سے آؤٹ ہو چکے ہیں، ہمارے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے، ہم اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، مولانا کے جو بھی تحفظات ہوئے انہیں دور کریں گے۔
وکیل تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کا بطور وزیر اعلیٰ اداروں سے رابطہ رہتا ہے، علی امین گنڈا پور کے بیک ڈور اور فرنٹ ڈور رابطے رہتے ہیں۔