
(لاہور نیوز) لاہور الحمرا آرٹس کونسل میں جاری تین روزہ فیض فیسٹیول کا آج تیسرا اور آخری روز ہے۔
تیسرے روز علمی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے، فیسٹیول کے آخری روز20 سے زائد سیشن منعقد کیے جائیں گے جن میں معروف ادباء،شعراء ، دانشور اور فنکار شرکت کریں گے۔
فیض فیسٹیول کے تیسرے اور آخری دن مختلف موضوعات پر گفتگو کی جائے گی جن میں ادب، سیاست، سماج، فلم، تاریخ، ثقافت اور میڈیا کے اثرات شامل ہو گے، منٹو، فلسطین، سیکولرازم، خواتین و ماحولیات، ورثہ و سیاحت، سوشل میڈیا اور سیاست کا تعلق، فلمی تحریر کے موضوعات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔
فیسٹیول میں ادبی شخصیات، فنون لطیفہ سے وابستہ افراد اور عام شہری بڑی تعداد میں شریک ہو رہے ہیں، فیسٹیول میں عوام کی تفریح کے لیے فوڈ سٹالز بھی لگائے گئےہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فیسٹیول میں 25 سے زائد سیشنز کا انعقاد کیا گیا، فیسٹیول میں باذوق شائقین کیلئے خصوصی مشاعرہ بھی منعقد ہوا جس میں معروف شعراء نے فیض کے شعری ورثے کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ گیلری میں تھیٹر پرفارمنس کے ذریعے بھی فیض کے انقلابی پیغام کو اجاگر کیا گیا۔