اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.68 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.15 قیمت فروخت : 178.46
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.94 قیمت فروخت : 202.30
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.47 قیمت فروخت : 916.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349300 دس گرام : 299500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320189 دس گرام : 274540
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3457 دس گرام : 2967
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہارس اینڈ کیٹل شو کا 5 واں روز، گلگت بلتستان کے فنکاروں کی شاندار پرفارمنس

15 Feb 2025
15 Feb 2025

(لاہور نیوز) ہارس اینڈ کیٹل شو کے پانچویں روز گلگت بلتستان سے فنکاروں کی ایک بڑی تعداد نے پرفارمنس پیش کی، گلگت بلتستان کے فنکاروں نے بھرپور اپنی ثقافت کو متعارف کروایا۔

ہارس اینڈ کیٹل شو کی رنگا رنگ تقریبات فورٹریس سٹیڈیم میں جاری ہیں، گلگت بلتستان سے آئے فنکاروں نے مختلف پرفارمنسز پیش کیں جس میں قومی اور ملی گیت، لبروشکی گانا، کلچرل ڈانس ینگ آرٹسٹ، چلاسی گانا، شینا گانا، کلچرل ڈانس دیامر، کلچرل ڈانس بلتستان، کلچرل ڈانس گلگت، چترال پولو کلب ڈانس، قراقرم پولو کلب ڈانس شامل ہیں۔

مہمان خصوصی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ ویژن ہے کہ تمام صوبوں کے کلچر کو ملایا جائے اور ہارس اینڈ کیٹل شو ایک اچھا فارم تھا جس میں تمام صوبوں کی ثقافت پیش کی گئی، گلگت بلتستان کا اہم دن تھا اور انہوں نے پرفارمنس کی۔

گلگت بلتستان سے آئے نوجوان کا کہنا تھا کہ یہاں گلگت بلتستان کا ثقافتی کلچر پیش کرنے پر ہم بہت خوش ہیں، اس طرح کے ایونٹس ہونے چاہئیں جس سے لوگوں کو ہمارے کلچر کا پتہ چلتا ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے اس تقریب کو خوب انجوائے کیا اور گلگت سے آئے فنکاروں کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے