اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.68 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.15 قیمت فروخت : 178.46
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.94 قیمت فروخت : 202.30
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.47 قیمت فروخت : 916.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349300 دس گرام : 299500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320189 دس گرام : 274540
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3457 دس گرام : 2967
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد حفیظ نے بابراعظم سے اوپننگ کروانے کی مخالفت کردی

15 Feb 2025
15 Feb 2025

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان و ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بابراعظم کو چیمپئنز ٹرافی میں بطور اوپنر کھلانے کی مخالفت کردی۔

سہ ملکی سیریز میں پاکستان نے تین میچز کھیلے جس میں بابراعظم نے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کی تاہم وہ کچھ خاص نہ کرسکے، انہوں نے تینوں نے اننگز میں بالترتیب 10، 23 اور 29 کے معمولی اسکور بنائے۔

قبل ازیں سلیکشن کمیٹی نے چیمپئنز ٹرافی سکواڈ کا اعلان کیا تو کہا گیا کہ انجرڈ صائم ایوب کی جگہ اوپننگ کیلئے بابراعظم یا سعود شکیل کو موقع دیا جائے گا تاہم سہ ملکی سیریز میں بابر اوپننگ کرتے نظر آئے۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے بابراعظم کی حالیہ فارم کو دیکھتے ہوئے مشورہ دیا کہ سلیکشن کمیٹی کو چاہیے وہ سٹار بیٹر کو نمبر 3 پر کھلائیں اور عبداللہ شفیق، امام الحق یا شان مسعود کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے فخر زمان کے ساتھ اوپن کروائیں اور اسکے لیے چیزیں آسان بنائیں۔

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے