اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.66 قیمت فروخت : 38.73
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 319.03 قیمت فروخت : 319.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.46 قیمت فروخت : 374.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.42 قیمت فروخت : 179.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.89 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348900 دس گرام : 299100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319823 دس گرام : 274173
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3485 دس گرام : 2991
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ن لیگ کے آنے سے ملک میں ترقی آتی، اللہ کرے ہم پھر ٹیک آف کر سکیں: نواز شریف

10 Feb 2025
10 Feb 2025

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے آنے سے ملک میں ترقی آتی ہے، اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کر سکیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، دوران ملاقات عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوئی۔

نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو میں کہا کہ 1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی میں کہیں آگے کھڑا ہوتا، مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے، پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کر سکیں، شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے، اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے، اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، مسلم لیگ (ن) آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کی ایک نئی روشن مثال قائم کی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام آئے تو عوام کی خدمت کی مثال بننا ہی پڑتا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل سے نواز شریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے اور ہم سب اِن کے سپاہی ہیں۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ ہمیشہ ن لیگ کے دور میں ملک کو ترقی، روشنی، خوشیاں اور رنگ ملتے ہیں، نظام کی اصلاح جو مریم نواز  نے کی اس کی مثال نہیں ملتی، ای ٹینڈرنگ کا شفاف نظام شروع کیا گیا، میرٹ پر یکساں اور معیاری ترقی کا سفر آگے بڑھ رہا ہے۔

ملاقات میں پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے