اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.68 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.15 قیمت فروخت : 178.46
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.94 قیمت فروخت : 202.30
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.47 قیمت فروخت : 916.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349300 دس گرام : 299500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320189 دس گرام : 274540
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3457 دس گرام : 2967
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع، درخواستوں کی وصولی کا آغاز

09 Feb 2025
09 Feb 2025

(لاہور نیوز) ”پنجاب دھی رانی پروگرام“ کے تحت 1500 اجتماعی شادیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 1500شادیوں کے لئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو گیا۔

”پنجاب دھی رانی پروگرام“ کے لئے درخواستیں آن لائن پورٹل cmp.punjab.gov.pk پر گھر بیٹھے جمع کرائی جا سکتی ہیں ، ”پنجاب دھی رانی پروگرام“ کے لئے درخواستیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے ضلعی آفس میں بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں، ”پنجاب دھی رانی پروگرام“ کے بارے میں معلومات کے لئے 1312ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔

اجتماعی شادیوں کی تقریب میں دُلہا دُلہن او رانکے قریبی عزیز واقارب کے لئے کھانا حکومت پنجاب کی طرف سے دیا جائے گا ، اجتماعی شادیوں میں نئے شادی شدہ جوڑو ں کو اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی جائے گی ، پروگرام کے تحت دُلہا دُلہن کو فرنیچر اور کپڑوں سمیت دیگر ضروری سازو سامان کے تحائف بھی پیش کئے جائیں گے ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی ہر بیٹی سے محبت ہے، گھر بسانے پر دلی خوشی ہوتی ہے ، معاشرے کے نادار اور محروم طبقات کا احساس حکومت کی ذمہ داری ہے، ہر ذمہ داری اچھی طرح نبھائیں گے، بیٹیوں کے سر پر دست شفقت رکھنا پنجاب کی ریت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے