اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی ٹی اے کا فکسڈ سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

06 Feb 2025
06 Feb 2025

(لاہور نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز لائسنس کیلئے ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے، جس سے فکسڈ ارتھ سٹیشنز اور فکسڈ گیٹ وے ارتھ سٹیشنزکے قیام کی اجازت ہوگی جبکہ ایف ایس ایس لائسنس کے تحت فکسڈ ٹرمینل ارتھ سٹیشنز بنانے کی بھی اجازت ہوگی۔

مسودہ کے مطابق یہ سروس صرف رجسٹرڈ سیٹلائٹ آپریٹر کے ذریعے فراہم کی جا سکے گی اور عوامی سوئچڈ زمینی نیٹ ورک اور موبائل سیٹلائٹ سروسز کی ممانعت ہوگی۔

لائسنس کے تحت ریڈیو اور ٹی وی براڈکاسٹنگ، بحری جہاز، ہوائی جہاز اور گاڑیوں کیلئے سیٹلائٹ پر مبنی سروسز کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ پی ٹی اےایکٹ ، رولز اور پاکستان سپیس ایکٹیوٹیز رولز 2024 کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔

مسودہ میں بتایا گیا کہ لائسنس کی میعاد 15 سال اور لائسنس ہولڈر کو 18ماہ کےاندر سروس شروع کرنا ہوگی جبکہ فکسڈ سیٹلائیٹ سروسز لائسنس کی ابتدائی فیس 5 لاکھ ڈالر مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،لائسنس ہولڈر کو صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ اور شفاف بلنگ سسٹم یقینی بنانا ہوگا۔

خیال رہے پی ٹی اے نے ایف ایس ایس لائسنس کے مسودہ پر عوامی مشاورت کا آغاز کردیا ہے اور ڈرافٹ پر سٹیک ہولڈرز سے 14 فروری تک رائے طلب کرلی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے