
05 Feb 2025
(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 53 ڈالر اضافے کیساتھ 2868 ڈالر ہو گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 4158 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 859 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔