اپ ڈیٹس
  • 256.00 انڈے فی درجن
  • 407.00 زندہ مرغی
  • 590.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 290.64 قیمت فروخت : 291.17
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.95 قیمت فروخت : 349.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.91 قیمت فروخت : 196.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.07 قیمت فروخت : 74.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.39 قیمت فروخت : 903.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 304700 دس گرام : 261300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 279306 دس گرام : 239523
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3361 دس گرام : 2884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر نے ایک ارب کی ہیرا پھیری اور کروڑوں کی ٹیکس چوری پکڑ لی

04 Feb 2025
04 Feb 2025

(حمزہ گیلانی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب کی ہیرا پھیری اور کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری پکڑ لی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر  نے ایکسپورٹ سہولت سکیم کی آڑ میں97 کروڑ 70لاکھ روپے کا بڑا فراڈ پکڑ لیا، دو جعلساز کمپنیوں نے گٹھ جوڑ کر کے قیمتی دھات کے سانچوں کی درآمد میں ای ایف سی کا غلط استعمال کیا۔

ایف بی آر کے مطابق جعلساز کمپنیز نے قیمتی دھات کے47 کنٹینرز درآمد کئے، ایک ہزار 560 میٹرک ٹن مال غائب کرکے صرف 111 میٹرک ٹن مال ظاہر کیا ،جعلساز کمپنیوں نے ملی بھگت سے ایک ارب 60 کروڑ روپے درآمد شدہ مال میں ہیرا پھیری کی۔

حکام  نے بتایا کہ ایک جعلساز کمپنی نے 49 کروڑ 90 لاکھ اور دوسری کمپنی نے 47 کروڑ 80 لاکھ روپے کا ٹیکس چوری کیا جس کی ایف آئی آر درج کر لی گئی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں ، جعلساز کمپنیاں ایف بی آر کی ایکٹو رجسٹریشن فہرست میں شامل نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے