اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 290.36 قیمت فروخت : 290.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 350.43 قیمت فروخت : 351.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.67 قیمت فروخت : 176.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.86 قیمت فروخت : 196.21
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 900.17 قیمت فروخت : 901.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 306600 دس گرام : 262800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 281048 دس گرام : 240898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3438 دس گرام : 2950
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ

04 Feb 2025
04 Feb 2025

(لاہور نیوز) مالی سال 25-2024 کے پہلے چھ ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 34 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مالی سال 2024 کے پہلے چھ ماہ میں 11 ارب ڈالرز جبکہ رواں مالی سال میں اس مدت کے دوران 14 ارب 76 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر آئیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے آنے والی ترسیلات زر میں 34 فیصد ، یورپی یونین سے آنے والی ترسیلات زر میں 26، امریکا سے 13 اور متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں 56 فیصد اضافہ دیکھا گیا، آسٹریلیا سے آنے والی ترسیلات زر میں 35 فیصد اور کینیڈا سے 26 فیصد زائد ترسیلات زر آئیں۔

اسی طرح رواں مالی سال کے دوران سعودی عرب سے آنے والی ترسیلات میں 36 فیصد، متحدہ عرب امارات سے 55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، پہلے چھ ماہ میں 2 ارب 95 کروڑ ڈالرز عرب امارات اور 3 ارب 65 کروڑ ڈالرز سعودی عرب سے آئے۔

برطانیہ سے 2 ارب 18 کروڑ ڈالرز، امریکا سے ایک ارب 48 کروڑ ڈالرز جبکہ یورپی یونین ممالک سے ایک ارب 77 کروڑ ڈالرز اوور سیز  نے پاکستان بھجوائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے