اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 290.36 قیمت فروخت : 290.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 350.43 قیمت فروخت : 351.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.67 قیمت فروخت : 176.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.86 قیمت فروخت : 196.21
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 900.17 قیمت فروخت : 901.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 306600 دس گرام : 262800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 281048 دس گرام : 240898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3438 دس گرام : 2950
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے لوگو کی رونمائی کردی گئی

05 Feb 2025
05 Feb 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے لوگو کی رونمائی کر دی۔

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کا 10 واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی 2025 تک منعقد ہوگا، یہ ایونٹ اس لیے یادگار ہے کہ یہ اپنے دس سال مکمل کررہاہے۔

چیف ایگزیکٹو پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا لوگو لیگ کے غیر معمولی سفر کو جرأت مندانہ خراج تحسین ہے، لوگو کا ایک نمایاں عنصر چھ بولڈ اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی لائنز ہیں جو چھ فرنچائزز کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

سلمان نصیر نے مزید کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل صرف ایک لیگ نہیں بلکہ قومی جذبے کی آئینہ دار ہے، اس نے قوم کو متحد کررکھا ہے، ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں شائقین کو کرکٹ کے یادگار لمحات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے