
04 Feb 2025
(لاہور نیوز) رمضان المبارک کے پیش نظر سہولیات کی فراہمی کیلئے پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 63 کروڑ 72 لاکھ روپے کی لاگت سے 36 ماڈل بازاروں میں ترقیاتی کام رمضان المبارک سے قبل مکمل کروائے جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے پیش نظر ماڈل بازاروں کی اپ گریڈیشن کیلئے فوری فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔