
03 Feb 2025
(لاہور نیوز ) پنجاب کے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ سیف السلام شیخوپورہ جبکہ اشفاق رسول کو اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ تعینات کر دیا گیا۔
اسی طرح احمد علی رضا اسسٹنٹ کمشنر جنڈ جبکہ ماہم مشتاق کو اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کے عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ان کی جگہ زوہیب ممتاز کو اے سی ڈسکہ تعینات کیا گیا۔
علاوہ ازیں احمد شیر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں جبکہ قرۃ العین اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر تعینات ہوئیں، اس سلسلے میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔