
(ویب ڈیسک) پنجاب کی جیلوں کو سولر توانائی کی فراہمی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے اعلان کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں کو سولر توانائی پر منتقل کیا جائے گا، اس منصوبے کے تحت، تمام جیلوں میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی جائے گی جس پر 4.5 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔
میاں فاروق نذیر نے مزید بتایا کہ سولر سسٹم رواں مالی سال کے دوران مکمل کر لئے جائیں گے اور آپریشنل کر دیئے جائیں گے، پنجاب بھر کی جیلوں میں سالانہ بجلی کے بلوں کی مد میں 2.5 کروڑ روپے کے اخراجات آ رہے ہیں تاہم سولر سسٹم کی تنصیب سے ایک سے ڈیڑھ سال کے اندر یہ اخراجات پورے ہو جائیں گے۔
آئی جی جیل خانہ جات نے بتایا کہ دو سال قبل انرجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تین جیلوں میں سولر سسٹم نصب کیا گیا تھا، جس سے ان جیلوں کے بجلی کے بل تقریباً صفر ہو گئے اور کروڑوں روپے کی بچت ہوئی۔