اپ ڈیٹس
  • 256.00 انڈے فی درجن
  • 407.00 زندہ مرغی
  • 590.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 290.64 قیمت فروخت : 291.17
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.95 قیمت فروخت : 349.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.91 قیمت فروخت : 196.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.07 قیمت فروخت : 74.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.39 قیمت فروخت : 903.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 304700 دس گرام : 261300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 279306 دس گرام : 239523
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3361 دس گرام : 2884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

فضائی آلودگی: پنجاب میں 30 ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز نصب

02 Feb 2025
02 Feb 2025

(لاہور نیوز) صاف اور سر سبز پنجاب کا وژن، اربوں روپے کی مالیت کے صوبے بھر میں 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کر دیئے گئے،

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے بڑے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگائے جائیں گے، اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف تین تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے ہر کونے کے فضائی تحفظ کیلئے 100 اے کیو آئی مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے، فضائی آلودگی پر سخت نگرانی کیلئے لاہور میں 5 موبائل اور 8 فکسڈ مانیٹرنگ سٹیشنز قائم کر دیئے گئے ہیں، سٹیشنز خود کار نظام کے تحت سیٹلائٹ سے منسلک ہر گھنٹے کا فضائی ڈیٹا فراہم کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں ایئرکوالٹی سٹیشنز قائم کردیئے گئے، حکومت کو فضائی آلودگی سے متعلق فوری اور درست معلومات کی فراہمی ممکن بنادی گئی ہے۔

رپورٹ میں  مزید کہا گیا ہے کہ صنعتی اور شہری علاقوں پر کڑی نظر رکھنے کیلئے فکسڈ مانیٹرنگ اسٹیشنز سے آلودگی کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرنا آسان ہو گا، فضائی آلودگی کیخلاف جنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے کاربن مونو آکسائیڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ اور اوزون کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے