
03 Feb 2025
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اعلان کردہ ایک اور منصوبہ مکمل ہو گیا، ویمن ہاسٹل 8 ماہ میں تعمیرکر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے ویمن ہاسٹل 8 ماہ میں تعمیرکردیا ۔
ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ3 منزلہ ویمن ہوسٹل پرتعمیراتی کام ماہ مئی میں شروع کیا گیا، دن رات تعمیراتی کام کی بدولت اس منصوبہ کو 8 ماہ میں مکمل کیا گیا،ویمن ہاسٹل میں200خاتون ملازمین قیام کر سکتی ہیں۔
صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات نے بتایا کہ منصوبہ پر 500 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔