اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 290.36 قیمت فروخت : 290.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 350.43 قیمت فروخت : 351.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.67 قیمت فروخت : 176.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.86 قیمت فروخت : 196.21
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 900.17 قیمت فروخت : 901.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 306600 دس گرام : 262800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 281048 دس گرام : 240898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3438 دس گرام : 2950
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 15 ویں باؤٹ بھی جیت لی

04 Feb 2025
04 Feb 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے لاہور میں منعقدہ میگا انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔

پاکستان ، افغانستان، تنزانیہ ، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کے باکسر مقابلے کے لیے رنگ میں اترے، ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستانی باکسر عثمان وزیر اور تنزانیہ کے باکسر البانو کلائیمٹ کے درمیان تھا، جس میں عثمان وزیر فاتح رہے۔

ڈبلیو بی او کے یوتھ چیمپئن ، ڈبلیو بی سی کے مڈل ایسٹ چیمپئن اور ڈبلیو بی اے کے ایشین چیمپئن عثمان وزیر کی یہ لگاتار پندرہویں فتح ہے۔

عثمان وزیر جنہیں حکومت پاکستان نے باکسنگ میں ان کی اعلیٰ کارکردگی پر تمغہ امتیاز سے نوازا ہے، ان کی باکسنگ ایرینا میں مسلسل 15ویں فتح کے بعد پاکستان میں باکسنگ کے حوالے سے اب ایک نمایاں اور اہم نام بن کر ابھرے ہیں ۔

لاہور میں عثمان وزیر کی باؤٹ کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود اور گلگت بلتستان کے گورنر بھی موجود تھے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے