اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

رکی پونٹنگ نے چیمپئنز ٹرافی فائنل کیلئے فیورٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

02 Feb 2025
02 Feb 2025

(لاہورنیوز) سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے والی دو ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔

رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئےآسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ہونے کی پیشگوئی کی ہے لیکن ساتھ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم دونوں ٹیموں کے لیے چیلنج بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں میں کوالٹی پلیئرز موجود ہیں، ان ٹیموں کی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی سب کچھ واضح کرتی ہے۔سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کو فائنلسٹ ٹیموں کے لیے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ایک اور ٹیم جو اس وقت کچھ اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے وہ پاکستان ہے، ان کی ون ڈے کرکٹ کچھ عرصے سے شاندار ہے۔

رکی پونٹنگ کا مزید کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں بڑے ایونٹس میں پاکستان کے بارے میں زیادہ پیشگوئی نہیں کی جاسکتی لیکن لگتا ہے پاکستان کرکٹ میں بہت بہتری آئی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے