اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 290.36 قیمت فروخت : 290.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 350.43 قیمت فروخت : 351.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.67 قیمت فروخت : 176.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.86 قیمت فروخت : 196.21
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 900.17 قیمت فروخت : 901.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 306600 دس گرام : 262800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 281048 دس گرام : 240898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3438 دس گرام : 2950
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ چند منٹوں میں فروخت

04 Feb 2025
04 Feb 2025

(لاہور نیوز) آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند منٹوں میں فروخت ہوگئے۔

آئی سی سی کے مطابق دبئی میں پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت ہوئے جبکہ سیمی فائنل کے ٹکٹس کی خریداری بھی شائقین نے شروع کردی ہے۔

عام پویلین کے ٹکٹ کی قیمت 500 درہم مقرر کی گئی تھی، اس کے علاوہ مختلف پویلینز کی قیمت بالترتیب 1200، 1250، 2000، 2200، 2750 اور 5000 درہم مقرر کی گئی۔

اس کے علاوہ گرینڈ لاؤنج پیکجز (وی آئی پی) ٹکٹ 12500 درہم میں فروخت ہوا جس کی پاکستانی کرنسی میں قیمت تقریبا ساڑھے 9 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔

 بھارت کے باقی دو گروپ میچز اور دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی، پرستار اپنے ٹکٹس آن لائن خرید سکتے ہیں، جنرل سٹینڈ کے ٹکٹس کی قیمت 125 درہم سے شروع ہوگی۔

مزید برآں کراچی، لاہور، اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے 10 میچز کے ٹکٹوں کی فزیکل فروخت شروع ہوگئی، جو لوگ فزیکل ٹکٹس خریدنا چاہتے ہیں وہ ملک بھر کے 26 شہروں میں واقع 108 ٹی سی ایس مراکز سے حاصل کر سکتے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے