
01 Feb 2025
(لاہور نیوز) سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ پنجاب میں 10 لاکھ ایکڑ پر کپاس کی اگیتی کاشت کرائی جائے گی۔
اپنے ایک بیان میں سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو نے کہا کپاس کی کاشت کا 15 فروری سے باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے، کاشت کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی پیکیج متعارف کرایا جا رہا ہے، کاشت کے لئے دستیاب زمینوں کا ریکارڈ مرتب کر لیا گیا۔
افتخار علی سہو کا کہنا تھا اگیتی کپاس کاشت کرنیوالے کسانوں کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں، اگیتی کاشت کیلئے ٹرپل جین اقسام کے بیج کی دستیابی یقینی بنائی جائیگی، صوبائی، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کاٹن مینجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔