اپ ڈیٹس
  • 280.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.20 قیمت فروخت : 39.27
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 315.03 قیمت فروخت : 315.59
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.60 قیمت فروخت : 375.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.38 قیمت فروخت : 182.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.21 قیمت فروخت : 202.57
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.07 قیمت فروخت : 75.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.18 قیمت فروخت : 77.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.98 قیمت فروخت : 918.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 343000 دس گرام : 294100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 314414 دس گرام : 269590
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3475 دس گرام : 2983
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کی شرح میں کمی، 16اشیاء سستی،26 کی قیمتیں مستحکم

31 Jan 2025
31 Jan 2025

(لاہورنیوز) رواں ہفتے کےد وران مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آگئی، ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.44 فیصد کی سطح پر آگئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 9 اشیاء مہنگی، 16 سستی ہوئیں جبکہ 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 93 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے کی سطح سے تجاوز کر گئی، فی کلو چینی 145.50 روپے سے بڑھ کر 150.43 روپے تک پہنچ گئی۔

حالیہ ہفتے میں کیلے 5 روپے 89 پیسے فی درجن ، چکن 4 روپے 9 پیسے فی کلو تک مہنگا ہوا، چکن کی فی کلو قیمت 440.59 روپے سے بڑھ کر 444.68 روپے ہوگئی، چاول، کوکنگ آئل، ڈالڈا گھی، بیف بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر 13 روپے 94 پیسے فی کلو ، پیاز 13 روپے 43 پیسے ، آلو 6 روپے 8 پیسے فی کلو تک سستے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران انڈے 13 روپے 2 پیسے فی درجن تک سستے ہوئے۔اسی طرح دال چنا کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 18 پیسے کی کمی ہوئی جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 6 روپے 9 پیسے سستا ہوا، دال ماش، آٹا، جلانے کی لکڑی اور دال مسور سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں جبکہ مٹن، تازہ دودھ، دہی ،بریڈ سمیت 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے