اپ ڈیٹس
  • 280.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.20 قیمت فروخت : 39.27
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 315.03 قیمت فروخت : 315.59
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.60 قیمت فروخت : 375.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.38 قیمت فروخت : 182.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.21 قیمت فروخت : 202.57
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.07 قیمت فروخت : 75.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.18 قیمت فروخت : 77.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.98 قیمت فروخت : 918.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 343000 دس گرام : 294100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 314414 دس گرام : 269590
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3475 دس گرام : 2983
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر نے گزشتہ ماہ دسمبر میں کتناٹیکس جمع کیا؟بڑی رپورٹ سامنے آگئی

31 Jan 2025
31 Jan 2025

(ویب ڈیسک) ایف بی آر نے گزشتہ ماہ (دسمبر 2024ء) تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو  کے حکام نے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کر لیا ہے جب کہ جنوری 2025 میں 956 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر ہے۔ 40 سے 50 ارب ممکنہ شارٹ فال سے پریشانی کی بات نہیں۔ رواں ماہ کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے قریب پہنچ جائیں گے۔

حکام کے مطابق آئی ایم ایف ماہانہ نہیں، سہ ماہی بنیاد پر ٹیکس وصولی دیکھتا ہے۔ جنوری تا مارچ 3150 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف ہے۔ مارچ میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنے سے وصولی بہتر ہوگی۔اعداد و شمار کی بنیاد پر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں ایف بی آر نے تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے، یعنی گزشتہ ماہ (دسمبر 2024)  میں 1330 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، البتہ جولائی تا دسمبر 2024-25 ٹیکس ریونیو میں 384 ارب شارٹ فال رہا۔

حکام کے مطابق مالی سال کے پہلے 6ماہ میں 5624 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیا گیا جب کہ جولائی تا دسمبر 6 ہزار 8 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے