
31 Jan 2025
(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے فی لٹر ہو گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔
واضح رہے کہ 15 جنوری کو حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔