
31 Jan 2025
(لاہور نیوز) شائقین کرکٹ کیلئے قذافی سٹیڈیم نئی رعنائیوں کے ساتھ نظر آنے کو تیار ہے، تعمیراتی کام مکمل، فنشنگ جاری ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر جواد قاضی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پویلین ، آفس بلڈنگ کی فنشنگ مکمل کر چکے ہیں، فرنیچر رکھنے کا کام کریں گے، پی ایچ اے نے پھول، گھاس اور پودے لگانا شروع کر دیئے ہیں، ٹرائی سیریز سے قبل سٹیڈیم ہر حال میں مکمل کر لیں گے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز کے میچز بھی لاہور میں ہوں گے، 8 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ ہو گا۔