اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.31 قیمت فروخت : 932.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 353800 دس گرام : 303300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324314 دس گرام : 278023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3928 دس گرام : 3372
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: آن لائن ٹکٹوں کی فروخت میں مزید 10 فیصد اضافہ

30 Jan 2025
30 Jan 2025

چیمپئنز ٹرافی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت میں مزید 10 فیصد اضافہ کردیا۔

پی سی بی کے مطابق شائقین کی دلچسپی دیکھتے ہوئے آن لائن ٹکٹوں کی تعداد بڑھائی ہے، اضافہ ایونٹ کے تمام میچز کے ٹکٹوں کے لیے کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پی سی بی نے پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹس آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے تھے، چیمپئنز ٹرافی ٹکٹس کی آن لائن فروخت میں شائقین کرکٹ نے غیرمعمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

3 میچز کے ٹکٹ مکمل فروخت ہو گئے ہیں جن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ، پاکستان اور بنگلادیش کے میچز شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 19 فروری کو کراچی، آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ 22 فروری کو لاہور اور پاکستان اور بنگلادیش کا مقابلہ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہو گا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹس 3 فروری سے فروخت ہوں گے، 100 سے زائد ٹکٹس ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے بیچے جائیں گے۔

پی سی بی حکام کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت پر عوامی ردعمل خوش کن ہے، چند گھنٹوں میں ٹکٹس کی فروخت شائقین کی دلچسپی کی عکاس ہے۔

پی سی بی حکام کے مطابق پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں جو اچھی خبر ہے، ہم زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو میچز دکھانے کی سہولت فراہم کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے