اپ ڈیٹس
  • 252.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.35 قیمت فروخت : 284.85
  • یورو قیمت خرید: 333.67 قیمت فروخت : 334.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.85 قیمت فروخت : 387.53
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.07 قیمت فروخت : 186.40
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.83 قیمت فروخت : 208.19
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.94 قیمت فروخت : 1.95
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.82 قیمت فروخت : 75.95
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.44 قیمت فروخت : 77.57
  • کویتی دینار قیمت خرید: 932.60 قیمت فروخت : 934.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 352500 دس گرام : 302200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 323123 دس گرام : 277015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3881 دس گرام : 3331
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

4 گیندوں پر 4 چھکے! حیدر علی نے مخالف ٹیم کے حلق سے فتح چھین لی

30 Jan 2025
30 Jan 2025

(ویب ڈیسک) بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) 11 میں پاکستان کے نوجوان بیٹر حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔

بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے حیدر علی نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلی، رنگپور رائیڈرز کے 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چٹاگانگ کنگز کو 18 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے۔

چٹاگانگ کنگز کی اننگز میں 18 واں اوور عاکف جاوید نے کروایا، حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے مار کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔

حیدر علی نے ہدف کے تعاقب میں 18 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، چٹاگانگ کنگز نے رنگپور رائیڈرز کو بآسانی 5 وکٹوں سے شکست دی، شاندار بیٹنگ کرنے پر حیدر علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے