اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب نہیں ہوگی

30 Jan 2025
30 Jan 2025

(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کرنے والی 2 ٹیموں کی تاخیر سے آمد کے سبب افتتاحی تقریب نہیں ہوگی۔

کراچی میں 8 کپتانوں کی پریس کانفرنس اور پری ٹورنامنٹ فوٹو شوٹ بھی نہیں ہوگا، بھارتی کپتان روہت شرما بھی پریس کانفرنس کے لئےکراچی نہیں آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں اگرچہ افتتاحی تقریب کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی تھی لیکن اس سے پہلے رپورٹس نے اشارہ کیا تھا کہ اس پر کام جاری ہے۔

پی سی بی نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اس نے افتتاحی تقریب میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا لیکن واضح کیا کہ اس کو کبھی حتمی شکل نہیں دی گئی کیونکہ ایونٹ ٹیموں کے لاجسٹک انتظامات آئی سی سی سے کلیئرنس سے مشروط ہیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے افتتاحی ایونٹ کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن یہ بات ہمیشہ واضح تھی کہ ایسی کسی بھی تقریب میں تمام ٹیموں کی شرکت ضروری ہوگی جو موجودہ آمد کے شیڈول کو دیکھتے ہوئے ممکن نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے